عامر میر

قاسم کے ابا کا تازہ جھوٹ بےنقاب ہوگیا، عامر میر

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قاسم کے ابا کا تازہ جھوٹ بےنقاب ہوگیا، عبدالرحیم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ قاسم کے ابا نے 9 مئی کے واقعات میں بھی 25 افراد مارے جانے کا غلط دعویٰ کیا تھا، وہ اب بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق لاہور میں نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قاسم کے ابا کی ہمشیرہ کا باورچی عبدالرحیم موت وحیات کی کشمکش میں ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاسم کے ابا مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر میر نے بتایا کہ عبدالرحیم کو گردن توڑ بخار ہے، وہ سروسز اسپتال میں 18  مئی سے زیر علاج ہے اور 23 مئی سے وینٹی لیٹر پر ہے۔ نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ عبدالرحیم کے جسم پر رتی برابر بھی تشدد کا نشان نہیں ہے اور اس کی سی ٹی اسکین رپورٹ بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے