وزیراعظم سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے سی ای او مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب بھی موجود تھے۔

دوران ملاقات بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے وزیراعظم کو ریکوڈک منصوبے میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی، منصوبے پر کام کرنے کےلیے بلوچستان کے ڈومیسائل کے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ بیرک گولڈ نے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت ریکوڈک کے قریب 3 اسکولز قائم کئے ہیں جبکہ ہماری طرف سے خواتین سمیت 100 افرد کو فنی تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔

اس دوران وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا، اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں مواصلات انفرا اسٹرکچر، خصوصاً ریلوے لائن کے حوالے سے منصوبہ سازی کی جائے گی، حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے