شیری رحمان

نظام عدل کا مذاق اڑانے والا عدلیہ کا محافظ بن رہا ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نظام عدل کا مذاق اڑانے والا عمران خان اب عدلیہ کا محافظ بن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے عدلیہ بچاو نہیں عدلیہ مجھے بچاو تحریک کا اعلان کیا ہے، جو شخص عدالت کے بار بار بلانے پر بھی پیش نہیں ہوتا وہ عدلیہ بچاو تحریک چلائے گا؟۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدالتوں میں کیسز زیر التوا ہیں، اس تحریک کا مقصد رعایتیں لینا ہے، اپنے جرم اور چوری کا جواب دینے کے بجائے عدلیہ کے حق میں نعرے لگانے سے وہ بچ نہیں سکتے۔ یہ ریلیاں نکالنے اور الیکشن مہم چلانے کیلئے بالکل ٹھیک ہیں لیکن جب عدالت بلائے تو ٹانگ پر پلستر چڑھا لیتے ہیں، روز عدالت انتظار کرتی ہے لیکن لاڈلے کو استثنی اور رعایتوں کی عادت پڑچکی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ شارٹ مارچ ہو، جیل سے بھاگو تحریک ہو یا عدلیہ مجھے بچا تحریک ان کا واحد مقصد اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کا دفاع کرنا ہے، کیسز اور جواب دہی سے بھاگنے کی یہ تحریک بھی ان کی پہلی تحریکوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے