چویدری شجاعت

عمران خان کے منہ سے دھاندلی کا الزام اچھا نہیں لگتا۔ چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے منہ سے دھاندلی کا الزام اچھا نہیں لگتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کو اللّٰہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ کامیابی کے بعد چند پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کا الزام عمران خان کے منہ سے اچھا نہیں لگتا۔

رہنما مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو الزام تراشی اور جھوٹے بیانات کے بجائے اچھے انتظامات پر الیکشن کمیشن کی تعریف کرنی چاہیے تھی۔ یاد رہے کہ ضمنی انتخابات میں جن حلقوں میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے عمران خان وہاں دھاندلی کا الزام لگارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے