مرتضی سولنگی

غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کو 31 اکتوبر کے بعد جبری رخصت کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر کے بعد جبری رخصت کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر صرف ان لوگوں کو رہنے کی اجازت دے سکتا ہے جنہیں قانونی طور پر یہاں رہنے کا حق حاصل ہو۔ 31 اکتوبر تک پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے پاس اختیار ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر واپس چلے جائیں، غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر کے بعد جبری رخصت کیا جائے گا، قانونی طور پر رہنے کا حق رکھنے والے غیر ملکی پاکستان میں رہ سکتے ہیں۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی قوانین پر عمل درآمد کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، نگران حکومت آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وجود میں آئی، افغانستان کی موجودہ حکومت کو دنیا کے اکثر ممالک نے تسلیم نہیں کیا، وہ ایک عبوری حکومت ہے۔ ہم اپنے قومی مفادات کسی خوف کی وجہ سے قربان نہیں کرسکتے، جن غیرملکیوں نے غیرقانونی طور پر پاسپورٹس یا شناختی کارڈز بنوائے ہیں وہ منسوخ کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے اقدامات کی بدولت روپے کی قدر میں استحکام آیا، بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں 16 ارب روپے کی ریکوریاں ہوئیں، انتظامی اقدامات کی بدولت کھاد، چینی، آٹا اور تیل کی قیمتوں میں بہتری آئی ہے، ہم اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے