انٹرنیٹ

زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز میں آنے والی خرابی کو درست کردیا گیا، پی ٹی اے

اسلام آباد (پاک صحافت) انٹرنیٹ میں پیدا ہونے والی خرابی سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر فجیرہ کے قریب زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز میں آنے والی خرابی کو درست کردیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ روز زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کے باعث ملک کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ صارفین کو رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’کچھ صارفین کو انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کی وجہ سے سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوا‘۔پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ’متاثرہ کیبل کی مرمت کردی گئی ہے اور سروسز کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے کام جاری ہے’۔ اتھارٹی نے کہا کہ وہ صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں اور اس حوالے سے صارفین کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ فجیرہ کے قریب بین الاقوامی زیرآب کیبل سسٹم اے اے ای-1 میں گزشتہ روز خرابی کے نتیجے میں ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی تھیں۔ قبل ازیں پرو پاکستانی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، بین الاقوامی سب میرین کنسورشیم کے ساتھ مل کر ملک بھر میں انٹرنیٹ کی صورتحال بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے