اسحاق ڈار

عوام نے موقع دیا تو نوازشریف کی قیادت میں پاکستان واپس ترقی کرے گا۔ اسحاق ڈار

لندن (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر عوام نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان واپس ترقی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، میں بدھ کو واپس پاکستان جا رہا ہوں۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضح ہے، پاکستان کو واپس 24 ویں معیشت بنانا ہے، پی ڈی ایم کی حکومت سنبھالنے سے پہلے پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ سو فیصد تھا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اور کچھ اندرونی قوتیں پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتی تھیں لیکن ہماری جنگ پاکستان کو بچانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے