مفتاح اسماعیل

عمران خان نے ایک پیسہ بھی قرض ادا نہیں کیا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابقہ حکومت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ یہ بدعنوان حکومت تھی یا نااہل، عمرا ن خان نے ایک پیسہ بھی قرض ادا نہیں کیا، یہ وہ حکومت ہے جو بار بار ایل این جی خریدنا بھول جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام ہمیں 3 سے 4 ماہ دے، 3 ماہ بعد عوام  انشااللہ بہتری دیکھیں گے، بجلی کا بحران کم اور مہنگائی ختم ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ساڑھے 7 ہزار میگا واٹ پاور پلانٹ بند رکھے گئے ہیں، پانچ ہزار500 میگا واٹ کے پلانٹ پیسے کی کمی اور 2 ہزار میگا واٹ کے بجلی گھر مرمتی کام کے باعث بند رکھے گئے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گیس سیکٹر کا کوئی سرکلر ڈیٹ نہیں تھا، آج 1500 ارب سے زیادہ کا سرکلر ڈیٹ بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سابق حکومت نے گیس درآمد کرکے فرٹیلائزر کمپنیوں کو سستے داموں فراہم کی تاکہ ملک کا کسان سستی کھاد خرید سکے لیکن کھاد بیرون ملک اسمگل ہوگئی، وزیر اعظم نے کھاد اسمگلنگ کے معاملے  کی انکوائری  کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیزل پر 52 جب کہ پیٹرول پر 21 روپے سبسڈی ہے، اس پر وزیراعظم کو کوئی نہ کوئی فیصلہ کرنا ہوگا، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے