مرتضی وہاب

عمران نیازی کے منہ میں خاک، پاکستان تاقیامت زندہ و تابندہ رہے گا، مرتضٰی وہاب

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے منہ میں خاک، پاکستان تاقیامت زندہ و تابندہ رہے گا، اقتدار کی خاطر عمران نیازی پاگل ہوگیا ہے، ایک مرتبہ پاکستان کا وزیر اعظم رہنے والا شخص عمران نیازی مودی کی زبان بول رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عمران نیازی کا پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے کے بیان پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے پاگل پن کے بیان کی ہر پاکستانی شدید الفاظ مزمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا یہ بیان پاکستانی قوم میں نفرت ڈالنے کی مزموم کوشش ہے۔

واضح رہے کہ مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ دو ہزار سات میں بی بی کی شہادت کے باوجود سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، اس وقت بھی کچھ لوگ گھات لگ کر بیٹھے تھے۔ پاکستان بڑی قربانیوں سے ملا ہے تین ٹکڑوں کی بات کرنا عمران نیازی کی زہنی کیفیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، وطن ماں کی حیثیت رکھتا ماں کے ٹکڑے کون کرسکتا ہے؟ قوم وطن فروش اور وطن پرستوں میں فرق کرے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے