نواز شریف

پاکستان اور عوام پھر سے بحرانوں سے نجات پائیں گے۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عوام پھر سے بحرانوں سے نجات پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو تاریخی استقبال اور مینار پاکستان پر ایک ناقابل فراموش اجتماع منعقد کرنے پر عوام، خاص طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور ملک بھر سے تشریف لانے والے نوجوانوں، خواتین سمیت تمام محترم کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ آپ کی محبت، محنت اور خلوص میرا قیمتی اثاثہ تھا، ہے اور رہے گا۔ اللّٰہ تعالی کے فضل اور آپ کے جذبے کے طفیل پاکستان اور عوام پھر سے بحرانوں سے نجات پائیں گے، انشاءاللہ۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے