شاہد خاقان

احتساب کا عمل دیکھیں، خود چور دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلا م آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے  کہا کہ دیکھ سکتے ہیں احتساب کا عمل کیا ہے چور خود احتساب کر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کرپشن سے متعلق نیب اور ایف آئی اے کو کتنے خط لکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا احتساب دیکھیں کیسز میں کچھ نہیں،کرپشن کی فہرست میں ملک 124 سے 140 نمبر پر آگیا تھا،  جب یہ حکومت آئی تھی 117 نمبر تھے اب ملک کرپشن کی فہرست میں 140 نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ساڑھے 3 سال حکومت کر لی ہے کوئی تو ریکارڈ لے کے آئیں، عدالتوں کا جو ریکارڈ آیا ہے وہ بتا نہیں سکتے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی  بجلی مزید مہنگی ہونے سے متعلق کہا کہ   اسی ماہ تقریباً 4 روپے کے قریب بجلی بڑھ رہی ہے،عوام کی جیب سے 30 ارب نکلے گا جو حکمرانوں کی جیب میں جائے گا یا کرپشن کی نظر ہو گا۔ نواز شریف کی واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ  نواز شریف صاحب آئیں گے اپنا علاج کروا کر ڈاکٹرز کی مشاورت سے آئیں گے، اس سال یا اگلے سال تک آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے