شازیہ مری

حکومت کو بچانے کیلئے اسپیکر آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کو بچانے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی آئین و قانون کی دھجیاں اڑانا بند کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ اسپیکر کا منصب غیر جانبدار ہوتا ہے مگر شاید اسد قیصر بھی نیوٹرل ہونے کو جانور ہونا سمجھتے ہیں اور اس لئے جانب داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن نے آٹھ مارچ کو ریکوزیشن جمع کروائی، اگر 14 روز میں اجلاس نہ بلایا گیا تو یہ آرٹیکل (3) 54 کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی کور کمیٹی اجلاس کے بعد 28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد کے اجلاس کا اعلان کیا جو آئین اور قواعد کی خلاف ورزی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی آئین شکنی کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی اور اگر ایسا کرنے کی کوشش ہوئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے