فوائد

موزے پہن کر سونے والے افراد کے لئے اچھی خبر

کراچی (پاک صحافت) ویسے تو یہ بات مشہور ہے کہ موزے پہن کر سونا صحت کے لئے خطرنا ہے، تاہم اب نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موزے پہن کر سونا صحت کے لئے مفید ہے۔  خیا ل رہے کہ جرابیں (موزے) پہن کر سونا چاہیے یا نہیں، یہ ایک ایسی بحث ہے جس پر طبی ماہرین کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ تاہم اب ایک ڈاکٹر نے اس بحث کو ختم کرنے کے لیے ایک ثبوت پیش کیا اور موزے پہن کر سونے کا طبی فائدہ بھی بیان کیا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ موزے پہن کر سونا صحت کے لیے خطرناک ہے اور وہ یہ وضاحت دیتے ہیں کہ جب انسان سورہا ہوتا ہے تو اُس کے جسم سے حرارت ، ہارمونز نکلتے ہیں، اگر موزے پہنے ہوں تو ان کا اخراج نہیں ہوپاتا جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ جبکہ اس کے برعکس ڈاکٹر جیس اینڈریڈ ٹک ٹاک پر ہزاروں فالوورز رکھنے والی خاتون ہین جنہوں نے حال ہی میں اپنی آئی ڈی پر موزے پہن کر سونے کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک 17 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ڈاکٹر نے اس ویڈیو میں بتایا کہ موزے پہن کر سونے سے آپ کی نیند بہتر اور پرسکون ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ اپنی ویڈیو میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم بات کرتے ہیں اُن لوگوں کی جو موزے پہن کر سوتے ہیں، جرابیں پہن کر جب بستر پر لیٹیں تو آپ کے پاؤں گرم ہوتے ہیں اور جسم کو خون فراہم کرنے والی رگیں ٹھنڈی ہوجاتی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے