مریم اورنگزیب

عمران خان کی گرفتاری کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے اوپر لگے کسی الزام کا جواب نہیں دے رہے تھے، جب ان سے جواب مانگا جاتا تو وہ اداروں پر حملہ کرتے تھے، عمران خان نے مخالفین پر الزامات لگائے، پی ٹی آئی چیئرمین کے جرائم کی تحقیقات ایک سال سے جاری تھیں، کیس میں چالیس سے زائد پیشیاں ہوئیں، ملزم کو صفائی کا بھرپور موقع دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی چالیس پیشیوں میں سے صرف تین پیشیوں میں پیش ہوئے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں، قانونی تقاضے پورے اور ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا، عمران خان نے توشہ خانہ کے تحفے خریدے بعد میں اور فروخت پہلے کیے، چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالتوں میں بھی جھوٹ بولے، تمام مواقع ہونے کے باوجود عمران خان توشہ خانہ کیس چوری میں اپنے جوابات میں جھوٹ بولتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 190 ملین کے کیس میں بھی جھوٹ بولا، سائفر کے معاملے میں بھی جھوٹ بولا، چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخابی گوشواروں میں صحیح اثاثے ظاہر نہیں کیے، موصوف نے فارم بی اور ٹیکس ریٹرنز میں تین گھر ڈیکلیئر کیے، بنی گالا کے 300 کنال کے گھر، زمان پارک کے 8 کنال کے گھر اور اپنی اہلیہ کے بنی گالہ میں 3 کنال کے گھر میں صرف پانچ لاکھ روپے کا فرنیچر ڈیکلیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے