سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمنی عوام کا قتل عام کرنا بند کریں: ایران

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمنی عوام کا قتل عام کرنا بند کریں: ایران

تہران (پاک صحافت) ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اب یمن کے بے گناہ عوام کے قتل عام سے دست بردار ہوجانا چاہئے۔

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ سید کمال خرازی نے کہا کہ سعودی و اماراتی حکام  کو اب جنگ یمن کے لاحاصل ہونے کا ادراک ہوجانا چاہئے اور انہیں جان لینا چاہئے کہ یہ جنگ انسانیت کے خلاف جرم اور سرمایے کی بربادی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

کمال خرازی نے کہا کہ جنگ یمن کے انسانی مسائل المناک ہیں اور یمن کے مسئلے میں امریکی و یورپی بھی شریک جرم ہیں، لیکن پھر بھی اگر وہ سچے ہیں تو انہیں یمن کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ انٹیلیجنس تعاون اور اسے ہتھیاروں کی سپلائی بند کرکے اپنی پالیسی کو تبدیل کرنا چاہئے۔

انہوں نے یمن کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ تعاون کا سد باب اور علاقے میں ہتھیار کی ترسیل پر پابندی، بحران یمن کے ختم ہونے کا کی جانب ابتدائی قدم ہے تاکہ یمنی مذاکرات و گفتگو کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرسکیں۔

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری، یمنی گروہوں کے درمیان مزید مذاکرات کی زمین ہموار کرنا ہے تاکہ اس ملک کے عوام اپنے مستقبل کے بارے میں خود فیصلہ کریں اور اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے