آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت میں بہتری کا امکان ہے، نوید قمر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت میں بہتری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے ، توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کیلئے یو ایس ایڈ پروگرام پر مثبت پیشرفت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نوید قمر نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستانی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ہماری برآمدات کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے، امریکا سے تجارت کو فروغ دینے کیلئے کاروباری طبقے کو مراعات دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔ ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی،اس سلسے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا۔ ذرائع کے مطابق رقم کی وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے