طلال چوہدری

عمران خان کی احتجاج کی تینوں کالز بری طرح ناکام ہوئیں، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی احتجاج کی تینوں کالز بری طرح ناکام ہوئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا انقلاب آنسو گیس،لاٹھی چارج سے ڈرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس دن عمران خان کی چوری پکڑی جائے اس دن انقلاب آجاتا ہے۔ کسی کمپنی کی ڈائریکٹر فرح گوگی ،کسی کی پنکی باجی ہے، عمران خان نے اپنی گھر والی کے نام پر درجنوں کمپنیاں بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انقلاب اتنے لوگ اکٹھے کرنے سے نہیں آتا جبکہ عمران خان کا انقلاب آنسو گیس،لاٹھی چارج سے ڈرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ کل عمران خان نے ناکام احتجاج کی ہیٹرک مکمل کی، ہم نے کل کسی کو بھی احتجاج میں جانے سے نہیں روکا اور نہ ہی پولیس نے کوئی کاروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے