بلاول بھٹو

عمران خان کو مستعفی ہونے کیلئے پانچ دن کی مہلت دیتے ہیں۔ بلاول بھٹو

ملتان (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کو مستعفی ہونے کے لئے پانچ دن کی مہلت دیتے ہیں بصورت دیگر اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیج دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کے لئے پانچ دن کی مہلت دے دی ہے۔ احمد پور شرقیہ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ پانچ روز کے اندر خود مستعفی ہوجائیں، عوام ساتھ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت راستہ نہیں روک سکتی، عوام ہمارا ساتھ دیں، ساہیوال پہنچنے سے پہلے خوشخبری آئے گی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نالائق، ناجائز حکومت کو ہٹانے کے لیے نکلے ہیں، اسلام آباد میں کٹھ پتلی سے ٹکرائیں گے، اپوزیشن جماعتوں کو عدم اعتماد پر ساتھ دینا چاہیے، حکومتی اتحادیوں کو بھی کٹھ پتلی کاساتھ نہیں دینا چاہیے، پاکستان کے عوام بھی کٹھ پتلی کے ساتھ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے