مفتاح اسماعیل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ اس حوالے سے پاکستان کو بڑی کامیابی ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستان ساتویں اور آٹھویں جائزے کو اکٹھا کر سکے گا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہوگیا ہے۔ اب امید ہے کہ پاکستان کو جولائی کے شروع میں آئی ایم ایف سے نئی قسط مل جائے گی۔ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ پروگرام 8 ارب ڈالر تک بڑھانے اور آئندہ سال تک توسیع کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے