رانا ثناء اللہ

عمران خان جھوٹا انسان ہے جو ہمیشہ الزام تراشی کرتا ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے عمران خان جھوٹا انسان ہے جو ہمیشہ الزام تراشی کرتا ہے، وہ دراصل اپنے مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے، اُس سے کہوں گا کہ ہوش کے ناخن لیں اور ایسا پروپیگنڈا جو آپ کے لیے خطرناک ہو، نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  پہلے اس نے کہا کہ چار لوگوں نے میرے قتل کی سازش تیار کی اور نام نہیں بتائے۔اس کے بعد عمران خان نے 3 نام بتائے، جس میں فوج کے سینئر افسر کے ساتھ میرا اور شہباز شریف کا نام تھا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اب وہ کہہ رہا ہے، آصف زرداری صاحب اسے قتل کرانے کی سازش کر رہے ہیں، دراصل عمران خان مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ  عمران خان کو خبردار کرتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ دشمن قوتیں ہوسکتی ہیں، جو سمجھیں گی کہ اس نے اپنے قتل کی ایف آئی آر پہلے ہی کٹوادی ہے، الزام کسی اور پر آئے گا۔عمران خان ایسے بیانات نہ دیں جو آپ کی زندگی کےلیے خطرہ بن جائیں، 26 نومبر کو بھی آپ کےلیے بڑا تھریٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے