قمر زمان کائرہ

عمران خان کو صادق اور امین کہنے والے خود صادق اورامین نہیں رہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ انصاف جلد ہونا چاہیے، عمران خان کو صادق اور امین کہنے والے خود صادق اورامین نہیں رہے، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہوئے بہت دن ہوگئے ہیں اب کیس کا فیصلہ جلدآنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلوں کے نتیجے میں حکومتیں جا اور آرہی ہیں، کچھ فیصلے جلد کیے جاتے ہیں کچھ فیصلوں کیلئے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اداروں کو متنازعہ کرنا نہیں چاہتے، ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے، الیکشن کمیشن پر بھی دباؤ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا کہ آج کل سیاست میں بڑی گہما گہمی ہے، عمران خان فیصلے سے پہلے الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھارہے ہیں، 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے