حافظ حمداللہ

تحریک عدم اعتماد سے عمران خان کا سیاسی جنازہ نکال کر سمندر برد کریں گے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی اور عمران خان کا سیاسی جنازہ نکال کر سمندر برد کریں گے تاکہ عوام سکون کی زندگی گزار سکیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے، جلسے میں گھبراہٹ ان کے چہرے سے جھلک رہی تھی۔ لگ نہیں رہا تھا کہ وزیراعظم بول رہا ہے بلکہ لگ رہا تھا ایک خوف زدہ شخص چیخ رہا ہے کہ مجھے اور میری کرسی کو بچاؤ مولانا میرا پیچھا کررہا ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ قومی سیاسی قیادت کو گالیاں دینا ریاست مدینہ کی اخلاقیات نہیں، ان لوگوں نے ریاست مدینہ کا نام لے کر عوام کو بے وقوف بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کون مولانا ہے کون نہیں یہ فیصلہ اخلاقیات سے عاری شخص نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے