عظمی بخاری

عمران خان کو اپنا نام تبدیل کر کے ”بنارسی ٹھگ “ رکھ لینا چاہیئے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے  وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا شنانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنا نام تبدیل کر کے ”بنارسی ٹھگ “ رکھ لینا چاہیئے، عمران حکومت وہ وائرس ہے جو ملک اور معیشت کو لگ چکا ہے، عمرانی وائرس، کورونا وائرس، اومیکرون اور ویرینٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی حسان خاور کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کٹھ پتلی سرکار چار سال سے کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے، عمران خان اس کی فیملی کے بعد پی ٹی آئی کو بھی چندہ کھانے کی لت لگ گئی ہے۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمرانی وائرس نے قومی خزانے کو بھی دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے، اس وائرس نے زکوۃ اور کورونا فنڈ بھی کھا لیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان مزید کہاکہ پی ٹی آئی پر اس وقت سیاسی یتیموں اور نابالغ مہروں کا قبضہ ہے، پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ اب عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں، چند ہفتے قبل سے فسادی ٹولہ پی ڈی ایم کے مارچ سے خوفزدہ ہے، اب چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مارچ عمران خان کی رخصتی کا مہینہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے