حملہ

ہری پور میں گاڑی پر راکٹ حملہ، پی ٹی آئی رہنما سمیت 6 افراد جاں بحق

ہری پور (پاک صحافت) ہری پور میں گاڑی پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور میں گاڑی پر راکٹ حملے اور فائرنگ سے حویلیاں میں تحصیل ناظم پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت ان کے متعدد گارڈز کو نشانہ بنایا گیا، رہنما پی ٹی آئی اپنے گارڈز سمیت لنگڑہ گاؤں سے واپس حویلیاں آرہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق گاڑی میں 8 افراد سوار تھے جبکہ حملے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ ڈی پی او کی جانب سے عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔ڈی پی او نے بتایا کہ گاڑی میں موجود لاشیں مکمل طور پر جل چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے