عظمی بخاری

عمران خان کو اس ملک اور اسمبلیوں سے کچھ لینا دینا نہیں، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اس ملک اور اسمبلیوں سے کچھ لینا دینا نہیں، وہ حکومت میں رہتے ہوئے بھی کنٹینر پر چڑھے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے جاری بیان میں کہا کہ ہم اپنا اختیار استعمال کریں گے، الیکشن کے لیے بالکل تیار ہیں، الیکشن ہوا تو بھرپور انداز میں لڑیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور پرویز الہٰی کو ایک دوسرے کی معاونت کرنی ہے، ہمارے پاس اختیار ہے کہ ہم عدم اعتماد کے ذریعے ان کو روکیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی رہنما عظمی بخاری نے مزید کہا کہ ہم نےاسٹیبلشمنٹ کے کردار پر ہمیشہ بات کی ہے، اگر غلطیوں کو سدھار کر آگے بڑھا جائے تو اچھی بات ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا تھا، اللّٰہ تعالیٰ نے نواز شریف کو کامیابی دی۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہٰی اتنی بڑی توپ چیز نہیں ہیں جن کی وجہ سے ن لیگ اپنی پالیسی بدلے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے