کامران ٹیسوری

عمران خان کا ایجنڈا اس ملک کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے، گورنر سندھ

کراچی (پا ک صحافت) گونر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ  لاہور میں ایک سیاسی جماعت تماشہ لگا کر بیٹھی ہوئی ہے، وہ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان کی بدنامی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا جو اس ملک کی سالمیت دیکھ رہے ہیں، عمران خان کا ایجنڈا اس ملک کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہان شاء اللّٰہ ہم مل کر آگے بڑھیں گے، معیشت میں عدم استحکام ہے، ہمیں ملک کی چاروں اکائیوں کو مضبوط کرنا ہے، 75 سال ہو گئے ہیں ہم عقیدت کے ساتھ اس دن کو مناتے ہیں۔

واضح رہے کہ کامران ٹیسوری نے مزید  کہا کہ قائدِ اعظم نے ہمیں سوچ دی کہ ہم پاکستان میں رہنے والوں کی خدمت کریں، قائد کے فرمان اور سوچ کو اپنالیں تو معیشت کو دوبارہ اوپر لے جا سکتے ہیں، ہم اس عزم کو لے کر نکلیں کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں بچت ایکسپو کے نام سے بچت بازار لگا رہے ہیں، اگر بچت ایکسپو کامیاب ہوا تو اسے ہر دو مہینے بعد لگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے