شیری رحمان

عمران خان پیشیوں اور فرد جرم سے بچنے کیے لیے سیکیورٹی کا حربہ استعمال کر رہے ہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پا ک صحافت) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے؟ کیا ریلیوں اور جلسوں میں عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‏عمران خان پیشیوں اور فرد جرم سے بچنے کیے لیے سیکیورٹی کا حربہ استعمال کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان سیکیورٹی خدشات کے بہانے عدالت اور جوابدہی سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں، ان کو حکومت پر قتل کے الزامات کے ثبوت دینے ہوں گے۔ ایسا نہیں ہو سکتا بعد میں کہیں میرا بیان ’سیاسی‘ تھا، ان کی تمام سیاست دوسروں پر الزام تراشی اور کردار کشی میں گزری ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمٰن نے جاری بیان میں یہ بھی کہاکہ قتل کے الزامات پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ہم عمران خان کے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ رہے کہ گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے آج یا کل مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے