رانا ثناء اللہ

عمران خان پر سیکرٹ ایکٹ لگانے پر غور کر رہے ہیں، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا  ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے پر غور کیا جارہا ہے۔انہیں اپنے جرم کا حساب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  ریاست کی مدعیت میں یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں بھیجنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ  تحریک انصاف کے چیئرمین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستاویز نکالنا ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے مزیدکہا کہ  اعظم خان کے بیان سے پتا چل چکا ہے کہ اصل میر جعفر کون ہے، شاہ محمود قریشی اس جرم میں برابر اور پوری طرح شریک ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنہوں نے دفاعی تنصیبات پر حملے کیے ان کو الیکشن میں حصہ لیتے نہیں دیکھ رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے