علیزے شاہ

علیزے شاہ کے مداح ان کی سُریلی آواز میں گنگنائے جانے والے گیتوں سے حیران

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ علیزے شاہ کے مداح ان کی سریلی آواز میں گنگنائے جانے والے گیتوں سے حیران ہوگئے،  خیال رہے کہ حال ہی میں انہوں نے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کا مقبول ترین گیت ’اورے پیا‘ اپنی سُریلی آواز میں گایا۔

تفصیلات کے مطابق گانا سنانے سے پہلے علیزے نے کہا کہ یہ ان تمام مداحوں کی فرمائش پر گا رہی ہیں جو اُن سے آئے روز اردو گانا گانے کا کہتے ہیں۔ا داکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ اُن کے بالوں میں بم پھٹا ہوا ہے جس کے لیے وہ دیکھنے والوں سے معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے نے اپنی سُریلی آواز میں ’اورے پیا‘ گاتے ویڈیو شیئر کی، ویڈیو پر مداحوں کی بڑی تعداد ان کی گلوکاری کی صلاحیتوں سے متاثر دکھائی دے رہی ہے۔ ان کے مداحوں کا ماننا  ہے کہ علیزے میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی خوب ٹیلنٹ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے