بارش

کراچی میں موسلادھار بارش: محکمہ صحت سندھ نے شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی (پاک صحافت)  کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد محکمہ صحت سندھ نے شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور چھٹیوں پر گئے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش ہوئی جس سے شہر کے کئی علاقے ڈوب گئے جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جان سے گئے اور شہر کا بیشتر حصہ کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں  62 اموات ہوئیں اور 48 افراد زخمی ہوئے جب کہ مرنے والوں میں 17 مرد، 23 خواتین اور 22 بچے شامل  ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے دوران 218 مکانات تباہ ہوئے اور 472 کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ اب تک 6 پل اور 2 ڈیمز کو بھی نقصان  پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے