شازیہ مری

عمران خان ملک کو غیروں کے پاس گروی رکھ چکے ہیں ، شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو غیروں کے پاس گروی رکھ چکے ہیں ، کن شرائط پر قرضے لیے جا رہے ہیں، پارلیمنٹ لاعلم ہے۔ شایہ مری کاکہنا ہے کہ 27 فروری کو نالائق وزیراعظم کوبھگانے کیلئے لانگ مارچ ہوگا۔

پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری  کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف لانگ مارچ کی قیادت کرینگے۔ پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مفلوج اور بے توقیر کیا گیا ، عمران خان ملک اور قوم کو قرضوں میں جکڑ کر جشن منا رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ  پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں دے سکتے۔  خیال رہے کہ شازیہ مری نے یہ بھی  کہا ہے کہ عمران خان خطرناک منصوبے کے تحت  زراعت کو تباہ کر رہے ہیں ، تنخواہ دار طبقہ سسک سسک کر جی رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے