جاوید لطیف

عمران خان ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگیں پھر قومی مفاد پر بات ہوگی۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگیں پھر قومی مفاد پر ان سے بات ہوگی، آئندہ دو ہفتے ملک کے لئے اہم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے معاشی، دفاعی اور سیاسی لحاظ سے بہت اہم ہیں، مختلف حلقوں سے نرم مداخلت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ عمران خان کسی جماعت کو چور ڈاکو کہہ کر کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ ماضی میں مداخلت کرتے ہوئے قومی مفاد کا احساس تھا؟۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ اداروں میں بیٹھے کچھ لوگ خواہشات کی تکمیل میں سب کررہے ہیں۔ کوئی کہتا ہے صدارتی نظام ہو تو کوئی 18 ویں ترمیم ختم ہو کہتا ہے، عمران خان کو جو ٹاسک ملا ہوا ہے یہ وہی کررہا ہے، ہم اپنی پچھلی پریشانیوں اور مشکلات کو بھلا کر پاکستان کیلئے آگے بڑھنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے