لیاقت بلوچ

عمران خان صحافت کی زبان بندی کرنا چاہتے ہیں، لیاقت بلوچ

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کو ہر لحاظ سے نقصان پہنچایا ہے مزدور دیہاڑی دار پریشان ہے، عمران خان صحافت کی زبان بندی کرنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آئی ایم ایف ہمیں ڈکٹیٹ کر رہے ہیں اور انکی دہلیز پر سجدہ ریز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ساتھ مستعفی ہوجائیں، جو حکومت ملک و قومی سلامتی کے لئے رسک بن گئی ہے اس کے لئے اپوزیشن اکٹھی ہو کر سوچ رہی ہے آئینی آپشن سب کا حق ہے۔ آئین سے ماورا کوئی آپشن استعمال نہیں ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت آئینی سیاسی معاشی بحران بھی ہے بے یقینی سے ملک میں خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔  ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں اپنا کردار کر رہے ہیں اور دھرنے جاری ہیں، عدم اعتماد کے تمام پہلوؤں کو دیکھا ہے اپنے فورم سے مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے