سعید غنی

ایم کیو ایم کراچی میں لسانی فسادات کروانا چاہتی ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ میں مسلسل یہ کہہ رہا ہوں کہ ایم کیو ایم کراچی میں لسانی فسادات کروانا چاہتی ہے۔ انہوں نے حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے متعلق کہا کہ  ایم کیو ایم آج بھی ایک فاشسٹ تنظیم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ شہر میں کئی مقامات سے ہمارے بینرز اور پرچم اتارے جارہے ہیں لیکن شہر کے امن کی خاطر ہم نے ردِ عمل نہیں دیا لیکن شہریوں کو سمجھ آگئی ہوگی کہ امن کے اصل دشمن کون ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعید غنی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نوکریاں ہمیشہ میرٹ پر دیتی ہے۔ میں دو باتیں کرنا چاہتا ہوں، مجھے آصف زرداری صاحب نے کہا کہ یہ اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر ہونی چاہیئے، پھر 15 دن بعد دوبارہ آصف زرداری صاحب نے مجھے کال کی کہ اساتذہ کی بھرتیوں میں ٹرانسپیرنسی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے