شازیہ مری

ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری  نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا کہ بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لینا غداری نہیں تو اور کیا ہے، عمران خان اداروں پر تنقید کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ شازیہ مری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا،  نالائق وزیر اعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی آئینہ دیکھ کر خود سے سوال کریں غدار کون ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے