احسن اقبال

عمران خان 6 سال سے این آر او پر ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس پرعمران خان 6 سال سے این آر او پر ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات فوری مکمل ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا  فارن فنڈنگ کیس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انداز میں فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ نمٹائے گا۔

واضح رہے کہ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا،  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر پرچے کاٹ رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب اس کیس کا فیصلہ ہوگا تو 24 گھنٹے میں ان کی نااہلی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے