نیر بخاری

عمران خان خطرناک ذہنی مریض بن گیاہے فوری طور پر سرکاری تحویل میں لیاجائے۔ نیربخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیر بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان درجہ اول کا خطرناک ذہنی مریض بن گیا ہے فوری طور پر سرکاری تحویل میں لیا جائے۔ اگر اسے ایسے آزاد چھوڑا جائے تو ملک و قوم کو مزید تباہ و برباد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اداروں کے دفاتر میں روزانہ ملاقاتیں کرنے والا وزیراعظم زبان درازی ہر اتر آیا ہے، عمران خان بتائے ون پیج اقتدار کا ڈھول پیٹنا سچ تھا یا نکالے جانے کے بعد بیانیہ جھوٹ ہے۔ اداروں کیلئے آئین میں کردار واضح ہے، عمران خان نے ماورائے آئین اقدامات کی کوششیں کیں۔

نیر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو خلفشار اور انتشار سے بچانے کیلئے عمرانی حکومت سے نجات کیلئے آئینی تبدیلی پر سمجھ داری کا مظاہرہ کیا۔ عمران خان پر نااہل اور نالائق ترین وزیراعظم کا بدنما داغ ہمیشہ کیلئے سج گیا ہے، ان کو اقتدار و اختیار کے نشے میں ملکی معاشی و اقتصادی تباہی کا حساب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے