مصطفی کمال

عمران خان تبدیلی کا کہہ کر ملک میں تباہی لے آئے ، مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) پاک سرزمین پارٹی  (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفی کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو ناکام ترین وزیر اعظم قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تبدیلی کا کہہ کر ملک میں تباہی لے آئے ۔ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جس کام میں ہاتھ ڈالا اسے خراب کیا،  جس چیز کا نوٹس لیا اسے تباہ کر کے رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال نے وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، مصطفی کمال کاکہنا تھا کہ  رکشہ چلانے والے ڈرائیور کو ایف 16 جہاز دے دیا گیا ہے ، یہ جہاز بھی تباہ کرے گا اور رن وے بھی توڑ دے گا، ملک ایسے چلتے ہیں ؟۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان  جو تنقید سابقہ حکومتوں پر کرتے تھے خود ان سے بھی آگے نکل گئے ، انہوں نے شاہد خاقان عباسی پر الزام لگایا کہ ایل این جی مہنگی خرید کر کمیشن کھایا ، آج خود شاہد خاقان سے بھی زیادہ مہنگی ایل این جی خرید رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے