ٹک ٹاک

پاکستان میں دوسرے کری ایٹرز ایوارڈز کے ساتھ ائیر آن ٹک ٹاک کا جشن

(پاک صحافت) ٹک ٹاک دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں سے ایک ہے اور پاکستانی صارفین اس میں بہت تیزی سے اپنی جگہ بنارہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لیے لاہور میں ائیر آن ٹک ٹاک 2023کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں ٹک ٹاک نے دوسرے کری ایٹرز ایوارڈز کے ذریعے پاکستانی کری ایٹرز کمیونٹی، ٹاپ ویڈیوز، سال کے سرفہرست ٹرینڈز اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تخلیق کاروں کو ایوارڈز سے نوازا۔ ایونٹ کے دوران ٹک ٹاک کی جانب سے انٹرٹینمنٹ، لائف اسٹائل اور اسپورٹس سمیت 10 کیٹگریز میں صارفین کو ایوارڈز دیے گئے، جبکہ ٹاپ کری ایٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ تقریب میں معروف گلوکار عاصم اظہر نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر کے گانوں نے پاکستان میں ٹک ٹک پر مقبولیت کے ریکارڈ بنائے تھے۔ ٹک ٹاک کے ہیڈ آف کانٹینٹ آپریشنز اینڈ مارکیٹنگ برائے پاکستان سیف مجاہد نے کہا کہ ‘ہمیں اس وقت فخر محسوس ہوتا ہے جب ہم اپنی کمیونٹی کو دیکھتے ہیں۔ جدید آئیڈیاز شیئر کرنے سے لے کر، اپنے جنون کو کامیاب کیرئیر میں تبدیل کرنے تک، ہماری کمیونٹی کے ارکان نے زبردست تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے