طلعت صدیقی

پاکستان ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ طلعت صدیقی انتقال کر گئیں

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری اور پاکستان ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ طلعت صدیقی انتقال کر گئیں، انتقال کے وقت ان کی عمر 82 سال تھی۔  یاد رہے کہ طلعت صدیقی اداکارہ عارفہ صدیقی کی والدہ اور گلوکارہ فریحہ پرویز کی خالہ بھی تھیں۔ طلعت صدیقی 1939 میں بھارت کے شہر شملہ میں پیدا ہوئی تھیں اور انہیں ریڈیو پر کام کرنے کی وجہ سے شہرت ملی تھی۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ طلعت صدیقی کا انتقال گزشتہ شب کو ہوا تھا، جس کی خبر گلوکارہ فریحہ نے ان کے مداحوں سے شیئرکی۔ فریحہ پرویز نے فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ ‘میری خالہ طلعت صِدیقی صاحبہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملی’۔ فریحہ پرویز نے فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ ‘میری خالہ طلعت صِدیقی صاحبہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملی’۔ تاہم انہوں نے طلعت صدیقی کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ داکارہ طلعت صدیقی نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تاہم 30 برس قبل انہوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ خیال رہے کہ طلعت صدیقی نے ‘دل نشین’، ‘حیدر سلطان’ اور ‘کالیا’ جیسی مشہور فلموں میں بھی اداکاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے