کراچی میں چار ٹک ٹاکروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

کراچی میں چار ٹک ٹاکروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں چار ٹک ٹاکروں کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیاہے،عہدیداروں نے بتایا کہ منگل کی علی الصبح کراچی کے گارڈن کے علاقے انگل سریا اسپتال کے قریب ایک خاتون سمیت چار ٹک ٹیکرز کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

سٹی سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سرفراز نواز شیخ نے بتایا کہ چاروں ہلاک ہونے والے افراد سوشل میڈیا خاص طور پر ٹک ٹوک پر سرگرم تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے دو کی شناخت مسکان اور عامر کے نام سے ہوئی ہے۔ اہلکار کے مطابق مسکان نے عامر کو فون کیا اور پیر کی رات ملاقات کرنے کو کہا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں 15 مسافر جاں بحق

عامر نے ایک کار کا بندوبست کیا اور اپنے دوستوں، ریحان اور سجاد کے ہمراہ اس سے ملنے کے لئے گیا۔ پولیس افسر نے بتایا “چاروں افراد نے شہر میں گھومے پھرے اور (عامر اور مسکان) نے اس وقت کے دوران ٹِک ٹاک ویڈیوز بھی بنائیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ ان چاروں پر صبح 4:48 بجے انگل سریااسپتال گارڈن کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کیا۔ عہدیدار نے بتایا “خاتون کار کے اندر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ تینوں افراد کو کار کے باہر گولی مار دی گئی۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

انہوں نے بتایا کہ کار کے قریب 9 ایم ایم پستول سے خالی خول ملے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ پولیس اسٹیشن پہنچے اورایف آئی آر درج کی جائے گی۔ شیخ نے بتایا کہ ریحان اور سجاد نے اس سے قبل ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی جس میں وہ شہر کے ٹاؤن علاقے میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس ویڈیو کا نوٹس لیا تھا اور ان دونوں افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے