شیری رحمان

عدم اعتماد کو غیر ملکی سازش قرار دینے والے اسد قیصر ہاؤس کا اعتماد کھو چکے ہیں، شیری رحمان

اسلام  آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے  اسپکیر قومی اسیمبلی اسد قیصر کے بیان پر سخت  ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کیسے کہہ سکتے ہیں عدم اعتماد ناکام ہوگی؟ اسد قیصر کے بیانات ان کے متنازع اسپیکر ہونے کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ  عدم اعتماد کو غیر ملکی سازش قرار دینے والے اسد قیصر ہاؤس کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  اسد قیصر تحریک انصاف کے پارٹی کے عہدے پر تعینات نہیں بلکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ہیں، متنازع بیانات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عدم اعتماد کے حوالے سے اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی پورے ایوان کے کسٹوڈین ہوتے ہیں، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا پیشگی اعلان کرکے اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی اسپیکرشپ کے عہدے سے دغا کی۔ خیال رہے کہ اسد قیصر نے اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو عالمی سازش قرار  دیتے ہوئے اس کی ناکامی کی پیشن گوئی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے