اے این پی

عدالت کا کام آئین کی تشریح جبکہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا کام آئین کی تشریح ہے، قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے منعقدہ اے پی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی فیصلوں کی جگہ پارلیمان ہے، سیاسی فیصلے عدالتوں میں لے جائیں گے تو عدالتی بحران جنم لے گا، موجودہ سیاسی، عدالتی اور اقتصادی بحران نے غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاست اگر ختم ہوگی تو آئینی اور پارلیمانی بالادستی کو خطرات لاحق ہوں گے، پارلیمانی بالادستی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں کے غلط فیصلوں اور پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی شروع ہوئی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان بنا تھا اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا۔ اس کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے، سول آرمڈ فورسز کو جدید خطوط پر منظم و مسلح کر کے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پختونخوا میں نافذ ایکشن ان ایڈ آف سول پاور جیسے عوام دشمن اور مارشل لائی قانون کا فوری خاتمہ کیا جائے اور لاپتہ افراد کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے