گیس ذخائر

شمالی وزیرستان میں گیس کے بھاری ذخائر دریافت

وزیرستان (پاک صحافت) ماڑی پیٹرولیم نے خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان سے گیس دریافت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شیوا 2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس دریافت کی گئی۔ ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ شیوا 2 کنویں سے تقریباً 6 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی، جبکہ 4 ہزار 577 میٹر تک کھدائی کرنے پر گیس دریافت ہوئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نئی دریافت سے ملک میں گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے