شازیہ مری

آئین پاکستان کے آرٹیکل 158 کے مطابق سندھ کو گیس فراہم کی جائی، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 158 کے مطابق صوبہ سندھ کو گیس فراہم کی جائی۔  شازیہ مری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت یہ نہ سمجھے کہ سندھ کے ساتھ زیادتی کرنے سے فیڈریشن مضبوط ہوگی، اس سے وفاق کمزور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جو پاکستان میں 60 تا 70فیصد گیس پیدا کرتا ہے۔ ایسے صوبے میں، جو گیس کی بڑی مقدار پیدا کرتا ہے، اس میں گیس کا بحران شدت اختیار کرجانا نہایت ہی افسوسناک عمل ہے۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل 158 کے مطابق جس صوبے سے گیس کی پیداوار ہوگی، پہلے اس کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایک عرصے سے صوبہ سندھ کے ساتھ گیس بحران کی زیادتی کی جارہی ہے، صوبے کو اپنی ضرورت کے مطابق گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ اب تو حد یہ ہے کہ سوئی سدرن گیس نے صوبہ سندھ کی صنعتوں کو گیس فراہمی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی یہ حرکت قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے