آصف زرداری

اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ آصف زرداری

نوابشاہ (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیر اعظم بنتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں زرداری برادری کے اکابرین سے ملاقات کے دوران سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنتے دیکھنا چاہتے ہیں، جس طرح آپ نے میرا ساتھ دیا ہے اسی طرح بلاول اور آصفہ کا بھی ساتھ دینا ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک بچانے کے لیے حکومت سے نکالا گیا تھا، جب پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تو عوام کو ماضی کی طرح روزگار فراہم کریں گے، فی الحال پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوابشاہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے، ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی برسات کے موسم میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے