عالمی بینک

عالمی بینک کی 2 پاکستانی منصوبوں میں معاونت کیلئے 150 ملین ڈالرز کے فنڈز کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں کی معاونت کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ (7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر) کا پروجیکٹ شہریوں اور فرموں کے لیے ڈیجیٹل طور پر عوامی خدمات کی فراہمی کی توسیع میں مدد کرے گا، جب کہ سندھ بیراجز امپروومنٹ (7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر) پراجیکٹ کے لیے دوسری اضافی فنانسنگ سیلاب سے بہتر لچک اور سندھ کے تین بیراجوں کی قابل اعتماد، حفاظت اور انتظام کی بہتری میں مدد ملے گی۔

پاکستان کے لیے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسن نے کہا کہ 2022 میں پاکستان میں آنے والا تباہ کن سیلاب اس طرح کی آفات سے نمٹنے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے جس میں بیراجوں اور ان کے انتظام کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔

ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ (ڈی آئی پی) ڈیجیٹل تصدیق اور ڈیٹا شیئرنگ پلیٹ فارمز تیار کرے گا تاکہ پاکستان کو آفات کے بڑے نقصانات کا زیادہ بہتر اور موثر انداز میں جواب دینے، شہریوں اور فرموں کو بہتر لانے، گورنمنٹ خدمات فراہم کرنے اور اس شعبے میں ریگولیٹری اصلاحات کی حمایت کرنے کے قابل بنایا جاسکے، جس میں زیادہ سے زیادہ نجی شراکت داری کو قابل بنانا، ذاتی ڈیٹا کے تحفظ، آن لائن سیفٹی کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے