ترجمان دفتر خارجہ

عالمی برادری بھارتی مظالم کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارتی مظالم کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ہے جس کی پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اب بھی جاری ہے۔ بھارت کو IIOJK کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ معصوم کشمیریوں پر اس کے بے لگام وحشیانہ جبر کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں IIOJK کی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں بھارتی قابض افواج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں چودہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں اور غیر قانونی حراست میں شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح طور پر بیان کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ کے دوران دستخط کیے گئے حالیہ مشترکہ بیان میں بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے