مولانا فضل الرحمن

عالمی ادارے پاکستان کو اقتصادی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے پاکستان کو اقتصادی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کا پہلا ستون اسلام، دوسرا جمہوریت، تیسرا پارلیمنٹ جبکہ چوتھا وفاقی نظام ہے۔ ملکی آئین کے دائرہ کار سے تجاوز کرنا عدم توازن کا باعث بنتا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اپنے اختیارات سے تجاوز کرے تو ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ تمام عالمی ادارے ترقی پذیر ملکوں کو کنٹرول کرتے ہیں، ان کا کام ہی ترقی پذیر ممالک کو کمزور کر کے وہاں اپنے پنجے گاڑنا ہے، پاکستان کا شمار بھی ایسے ہی ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئے، جے یو ائی کا موقف ہے کہ ہر صوبہ اپنے وسائل کا مالک ہوگا، بلوچستان کے معدنی ذخائر پر صوبے کا اختیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے