طلحہ محمود

عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج کے دنوں میں گرمی زیادہ ہوگی صبر اور برداشت کی ضرورت ہوگی، حج کی تربیت لازمی کریں جنہوں نے تربیت کر رکھی ہے وہ بھی ٹریننگ ضرور کریں، عازمین حج کے لیے دواوں کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے، دوائیں ٹیسٹ کے لیے بھیج رہے ہیں اگر معیار پر پوری نہ اتریں تو کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

سینیٹر طلحہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ 2022 میں ساڑھے آٹھ لاکھ لوگ تھے، اس بار حج میں تیس لاکھ لوگ متوقع ہیں، اس بار حج میں ہونے والی مشکلات پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہمارے حج کا موازنہ 2019 کے حج سے ہے۔ عازمین حج کے لئے دو ایشو اہم ہوتے ہیں۔ ایک فرائض حج کی پوری معلومات ہونی ضروری ہیں۔ سعودی عرب کے قوانین سے واقفیت بھی ضروری ہے۔ کہیں وہ لاعلمی میں کسی مسئلے میں نہ پھنس جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج پاکستان کے نمائندہ ہوتے ہیں، عازمین حج پوری زندگی رقم جمع کرکے حج کرنا چاہتے ہیں، ان کا حج بھرپور طریقے سے ہونا چاہیے۔ عازمین کی بڑی تعداد کو معلومات بہم پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے